
میرے 38 سالہ صحافتی تجربے میں کسی سیاستدان کو اتنے سخت الفاظ میں لوگوں کی پگڑی اتارتے نہیں دیکھا جتنا خواجہ آصف کو دیکھا ہے۔موصوف باجوہ کو فون کرکے الیکشن جیت جاتے ہیں۔عامرمتین
اپنے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے عامرمتین کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ کیس کے اربوں کے کیسز ہیں مگر خواجہ آصف اپنا کارنامہ گول کر جاتے ہیں ہمیشہ۔اتنا بڑا فراڈ کیا لیکن بچ گئے عدالت سے۔پاکستان کے وزیر خارجہ ہوتے ہوئے دبئی کی ایک چھوٹی سی کمپنی میں پارٹ ٹائم ملازم رہے ۔کوئی نظیر نہیں اسکی کہ کبھی معزز دنیا میں ایسا ہوا ہو ۔۔
https://twitter.com/x/status/1717909837777162686
انہوں نےمزید کہا کہ میرے 38 سالہ صحافتی تجربے میں کسی سیاستدان کو اتنے سخت الفاظ میں لوگوں کی پگڑی اتارتے نہیں دیکھا جتنا خواجہ آصف کو دیکھا ہے۔
عامرمتین کا کہنا تھا کہ موصوف دنیا کی تاریخ میں واحد وزیر دفاع/خارجہ ہوں گیں جو وزارت کے دوران دبئ کی کسی پرائیویٹ کمپنی کے پارٹ ٹائم ملازم بھی تھے۔ اس سے بڑا مفادات کا ٹکرائو یا سیکیورٹی رسک ہو نہی سکتا۔ وہ بڑے کھلاڑی ہیں۔ جنرل باجوہ کو کال کر کے الیکشن بھی جیت جاتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1718006131183018444
سینئر صحافی نے مزید کہا کہ نواز شریف اقامہ پر ناہل ہوئے مگر خواجہ صاحب کو سپریم کورٹ نے کلئیر کر دیا۔ قانون کو چھوڑیں مسلہ اخلاقی ہے۔ کیا دنیا کی تاریخ میں ایسا ہوا کہ وزیر دفاع/خارجہ کسی اور ملک کی کمپنی میں پارٹ ٹائم گھٹیا سی ملازمت کے پیسے لیتا ہو۔ وہ کیا ڈھکوسلا تھا۔ آج تک یہ تحقیق نہی ہو سکی کہ چکر کیا تھا۔
عامرمتین نے سوال اٹھایا کہ کیوں اتنی چھوٹی تنخواہ کے لیے خواجہ صاحب نے یہ رسک لیا۔ کیوں ان سب لوگوں کو امارات کا اقامہ چاہیے تھا۔ اس اقامہ کے زریعے کیا کچھ ہوتا رہا۔ اس کا حساب کبھی تو ہو گا۔ کون کرے گا معلوم نہیں۔ مگر خدا کے لیے اس جواب سے پہلے ان کو دفاع سے دور رکھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaj1h1h11.jpg