نئی سیاسی جماعت کے قیام کی خبروں پر علیم خان کا ردعمل

3aleeem%20khanradamlnewpp.jpg

پنجاب کے سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن میرا سیاست کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر مشتمل نئی جماعت لانچ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے آج کل کئی طرح سے افواہیں سرگرم ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی قیادت میں نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت اور اس کی تشکیل کے لیے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جہانگیر ترین کے علاوہ عبدالعلیم خان اور چوہدری سرور کے گروپ کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم سیاسی شخصیت کرے گی۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس نے ٹھیک کہا ۔لوٹوں کی حالت دیکھ کر اس نے صحیح فیصلہ کیا ہے اسے وزیر اعلی تو کسی پارٹی نے بنانا نہیں ایک ایم این اے بننے کو عوام کے سامنے جا کر جوتے کھانا گھاٹے کا سودا ہے