نااہلی کے باوجود عہدہ کیوں رکھا؟الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کر لیا

8imran%20khecnaalju.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کے باوجود پارٹی چیئرمین کا عہدہ رکھنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس میں نوٹس جاری کردیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کو 11 جنوری صبح 10 بجے ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایات کی ہیں اور کہا ہے کہ نااہلی کے باوجود عمران خان نے پارٹی چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے21 اکتوبر کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیدیا تھا، عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نےمتفقہ طور پر دیا۔
 

Amatuka

MPA (400+ posts)
Election commission is worthless. They have been badly exposed now. Every decision is to benefit their masters. Ho says hae audio videos ka Kamal ho.