نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح ،سوشل میڈیا صارفین کے سوالات

fawd11334.jpg

نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح ۔۔ سوشل میڈیا صارفین کے چند سوالات، سلیم صافی کی موجودگی پر بھی سوالات

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور پی ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز میں صلح کروادی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دونوں شخصیات کی غلط فہمیاں اور دوریاں ختم کرنے کے لئے قدم اٹھایا اور دونوں کو اپنے گھر بلاکر صلح کروادی، فواد حسین چوہدری نے شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے ہمراہ لی گئی تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے اپنے رویئے کی معافی مانگتے ہوئے کہا کہ لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے غیر مناسب رویہ اپنایا، اسکرین پر جو ہوا اس پر افسوس ہے۔

https://twitter.com/x/status/1459471343678853132
ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح کروانے اور صلح کے موقع پر سلیم صافی کی موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوالات کردئیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شعیب اختر اور ڈاکٹرنعمان نیاز میں تو صلح ہوگئی لیکن جو سرکاری ادارے پی ٹی وی کی تضحیک ہوئی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ سلیم صافی جو وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر کچھ روز قبل ذاتی حملے کررہا تھا وہ فوادچوہدری کے گھر کیا کررہا ہے؟ کیا فوادچوہدری ذاتی دوستیاں نبھانے میں مصروف ہیں؟



دنیا نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافی طارق حبیب کا اس پر کہنا تھا کہ پہلے شعیب اختر کو کروڑوں کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا کر توڑا گیا پھر گھر بلوا کر نعمان نیاز نامی شخص سے ’’صلح کروائی‘‘ گئی۔ ۔ ثابت ہوا کہ مالکوں اور ان کے لے پالکوں سے ٹکرانا آسان نہیں


https://twitter.com/x/status/1459477104966438912

علی ملک کا کہنا تھا کہ نعمان نیاز ایک چھوٹا بندہ ہے،جب اسے احساس ہو گیا کے اس کی ایک نہیں چلنی تو یہ معافی تلافی پر آ گیا، یہ ایک مفاد پرست انسان ہے۔ شعیب اختر ایک بہت بڑا انسان ہے، بہترین انسان اور سوپر ہیرو ہے۔۔۔اگر نعمان کا اختیار ہوتا تو وہ نا کبھی معافی مانگتا نا ہی منت سماجت کرتا

https://twitter.com/x/status/1459494283455737860
تحسین باجودہ کا اس ملاقات پر کہنا تھا کہ سرکاری ادارے کی عزت کا تماشہ بنا کر فریقین نے ذاتی حیثیت میں معافی تلافی کر لی عوام کا ادارہ جائے بھاڑ میں اور اس کارنامے پر عوام کا نمائندہ داد کا طلبگار بھی ہے.

https://twitter.com/x/status/1459504585106591744
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ ادارے نےبہترین پروڈیوسر اور فخر عالم کو ہائر کرکے ورلڈ کپ میں سپر ہٹ شو پروڈیوس کیا. سرکاری ادارےمیں پروڈیوسر کیمرہ مین لائٹ مین سے لےکر ہوسٹ تک سب سفارشی جو کام کم اور بدمعاشی زیادہ کرتےہیں. یہی وجہ ہے کہ PTV نے ASports سےزیادہ مہنگے مہمان بلا کر بھی فلاپ شو پروڈیوس کیا

https://twitter.com/x/status/1459516831408951302

تحسین باجوہ نے سلیم صافی کی موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ مخالف نقطہ نظر رکھنے والے تنقید کرنے والے صحافیوں سے ملنے میں کوئی برائی نہیں. لیکن جو ایجنڈے پر ہوں متعصب ہوں عمران خان اور انکی اہلیہ کو تسلسل سے تقریباً گالیاں نکالتے ہوں سے مل کر فواد چوہدری نے وزیراعظم کی دل آزاری کی ہے.

https://twitter.com/x/status/1459535873293303813
خیال رہے کہ کچھ روز قبل سلیم صافی نے نام لئے بغیر وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ پر ذاتی حملے کئے تھے ۔

حافظ تنویر نے سوال اٹھایا کہ کوئی فواد چوہدری سے پوچھے گا کہ سلیم صافی تمہاری بیٹھک میں کیا کر رہا تھا ؟؟؟

https://twitter.com/x/status/1459542631361527815
راشد محمود کا کہنا تھا کہ سلیم صافی دن کے 24 گھنٹوں میں 25 گھنٹے وزیراعظم عمران خان کو گالیاں دیتا یے ۔مگر فواد چوہدری کا ذاتی دوست ہے ۔۔۔افسوس کا مقام ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1459532251620945924
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ کیا بکواس ہے سلیم صافی کو عمران خان بُرا لگتا ہے مگر اُس کے وزیر مشیر دوست ہیں ایسا کیوں؟؟ کیا آپ نے صافی صاحب سے اِس بارے کچھ پوچھا یا حسبِ روائت اپنا اپنا مسئلہ عزیز رکھا؟؟

https://twitter.com/x/status/1459526411492995075
صحافی فہیم اختر کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی ٹرولز سوشل میڈیا پر سلیم صافی کی ٹرولنگ کریں تو یہ تصویر لازمی ذہن میں رکھیں۔۔

https://twitter.com/x/status/1459523870612930566
 

aliahmad297622

Chief Minister (5k+ posts)
Imran Khan totally deserve this. Samli Safi insults Imran Khan and Fawad Chuadry is having photo session with him. Than people say ask opposition to follow moral, where Imran Khan himself has zero moral.
sir idhar shoaib noman hai imran khan kidar sa ahh gaya ???