
نوازشریف کی وطن واپسی پر عمران خان کو بڑا سیاسی دھچکا دینے کی پلاننگ۔۔ میاں نوازشریف کی قانونی ریلیف ملنے کی صورت میں سیاسی قائدین سے ملاقات کریں گے
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عمران خان اور تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے اور کاؤنٹر کرنے کیلئے 9 مئی کوبطور ہتھیار استعمال کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور وطن واپسی پر نوازشریف دیگر سیاسی قائدین کیساتھ ملکر 9 مئی سے متعلق بیانئے میں اہم کردار ادا کریں گے
نجی چینل کے مطابق نوازشریف عدالتوں سے ریلیف ملنے کی صورت میں سیاسی قائدین آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ، چوہدری شجاعت حسین سمیت حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد 9 مئی واقعات کے خلاف ایک مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔
نواز شریف سیاسی سرگرمیاں شروع کرتے ہیں تو زرداری،بلاول،مولانا فضل الرحمٰن،چودھری شجاعت حسین سمیت سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کر کے 9مئی کے ماسٹر مائنڈز کے خلاف ایک مشترکہ اعلامیہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل جاوید لطیف اور رانا ثناء اللہ بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث رہنماؤں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ جاوید لطیف نے کہا تھا کہ ہمارا بیانیہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے احتساب کا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawai1h1h1.jpg