
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اسٹیج اداکاروں نے ایک مختصر سا خاکہ پیش کیا ہے جس میں نواز شریف کی واپسی کو ملک کیلئے خوش آئند قرار دیا گیا ہے ، تاہم خاکے میں عمران خان پر غیر اخلاقی تنقید کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1705470024121766184 تفصیلات کے مطابق مشہور اسٹیج اداکار اور مسلم لیگ ن کلچرل ونگ پنجاب کے صدر نواز انجم اور 2پنجابی اسٹیج کی 2 خواتین اداکاراؤں نے ایک مختصر سے خاکے میں اداکاری کے جوہر دکھائے، اس خاکے میں شادی کی تاریخ کے حوالے سے بات چیت کو میاں نواز شریف کی واپسی سے منسلک کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے بعد مہنگائی ختم ہوجائے گی اور شادی کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1705515908188246077
ویڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پراخلاق سے گرا ہوا اور نیچ قسم کا طنز بھی کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گھٹیا قسم کی پروڈکشن اور عمران خان پر تنقید کرنے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1705516686466818172
صحافی عمران افضل راجا نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا تو پتا نہیں ویڈیو میں بریانی دکھا کر پٹواریوں کو آگ لگادی گئی ہے، اب وہ دعائیں کررہے ہیں کہ زندہ یا مردہ بس بھیج ہی دیں۔
https://twitter.com/x/status/1705522806753013810
عبداللہ آصف نے ویڈیو میں شادی کی تاریخ کو نواز شریف کی واپسی سے منسلک کرنے پرر دعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ لڑکی کنوری ہی مرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1705547043979059315
صحافی و اینکر پرسن ارم زعیم نے کہا کہ جیسے ووٹرز ہیں ویسا ہی مواد بنایا جارہا ہے، ن لیگ کی سوچ بے حیائی سے آگے بڑھتی ہی نہیں ہے، ایک طرف عمران خان علامہ اقبال اور مولانا رومی کے فلسفے سے قوم کو تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں تو دوسری طرف نواز شریف بریانی کھاتے تھرڈ کلاس ڈراموں کے بھانڈوں سے ن لیگی سپورٹرز کو پیغام پہنچاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1705528655462506849
ایک صارف نے اس ویڈیو پیغام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے جو ہمارا اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے، جس طریقے سے یہ نون لیگ کا بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں اس سے ن لیگ کو ہی سب سے زیادہ نقصان ہورہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1705521361207046374
دستار شفیع نے ویڈیو میں موجود بریانی کی پلیٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس پوری ویڈیو میں ایک ہی چیز متاثر کن ہے اور وہ ہے بریانی کی پلیٹ جو ووٹرز کو اپنی طرف کھینچ سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1705544813947302078
حسن سلیم نے کہا کہ اس ویڈیو سے آپ اس جماعت اور اس جماعت کو چلانے والوں میں شعور کے لیول کو چیک کرسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1705525084633334252
نعیمہ خان نے کہا کہ کھوتا بریانی پر بکنے والے پٹواریوں کو جوتے پڑنے چاہیے، یہ جاہل چوتھی بار بھی بھگوڑے مفرور چور کی باتوں میں آرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1705524583820828843
سعدیہ نے کہا کہ کیا میاں صاحب کے حمایتی صرف پنجاب میں رہ گئے ہیں جو یہ اشتہار پنجابی میں بنایا گیا، باقی صوبوں میں ان کا نام لیو کوئی نہیں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1705493259592544274
صحافی وقاص اعوان نے کہا کہ اگر ایسی ہی کمپین رہی تو پھر میاں صاحب نہیں آتے۔
https://twitter.com/x/status/1705541562602516620
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12sagemirassisi.png
Last edited by a moderator: