نواز شریف ایوان وزیراعلیٰ سے سیاسی سرگرمیاں کریں گے،نجی چینل

nawaz-sharif-one.jpg

نواز شریف نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے پنجاب میں سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اب باقاعدہ طور پر پارٹی معاملات خود سنبھالیں گے اور اس سلسلے میں لاہور میں دفتر قائم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوانِ وزیراعلیٰ کے قریب 90 شاہراہ پر نواز شریف کے لیے دفتر بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جہاں وہ روزانہ پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے "لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ری وائیول" کا پیٹرن اِن چیف بھی مقرر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ پارٹی معاملات کے ساتھ ساتھ مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

نواز شریف کی جانب سے متحرک سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف اپنی ملاقاتوں کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کے تحفظات دور کریں گے اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنائیں گے۔

یاد رہے کہ لندن سے وطن واپسی کے بعد نواز شریف اب باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں پارٹی امور دیکھیں گے اور سیاسی سرگرمیوں میں عملی طور پر حصہ لیں گے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
کتی کے بچے ایک مردا سیاسی لاش بیچنے کیلئے بھی عوام کا پیسہ لگائیں گے
 

Back
Top