
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مسلم لیگ ن کے پاور شو میں عوام کی خاطر خواہ تعداد کے نا آنے پر برہمی کاا ظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام گزشتہ روز لاہور میں ن لیگ کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے شاہدرہ میں ایک پاور شو کیا گیا، علاقے کی ایک گلی میں پنڈال سجایا گیا اور جلسے سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے خطاب کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں عوام کی تعداد قابل ذکر نہیں تھی، کھلی جگہ کے بجائے تنگ گلی کے انتخاب کے باوجود میڈیا کے کیمروں نے جلسے میں شریک عوام کی تعداد کی حقیقت کھول کر بتادی، جبکہ چھوٹی سڑک پر جلسے کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
فلاپ پاور شوپر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے برہمی کا اظہار کرتےہوئے پارٹی کے سینئر قائدین سے رپورٹ طلب کی اور سوال کیا کہ شاہدرہ ہمارا گڑھ ہے، پارٹی لوگوں کو نکالنے میں ناکام کیوں رہی اور شاہدرہ جلسہ متاثر کن کیوں نہیں ہوا۔
نواز شریف کو پارٹی کے سینئر قائدین کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں غیر معمولی ترقیاتی فنڈز جاری ہونے کی وجہ سے لوگ ن لیگ کیلئےباہر نہیں نکلے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1nanwnalalalal.png