نواز شریف کی جاتی امرا میں مصروف زندگی اور سیاسی سرگرمیاں

nS.jpg

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں جاتی امرا میں اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ ہر اتوار کو وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہیں جہاں حکومتی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوتی ہے۔ ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی شریک ہوتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے اپنے بڑے بھائی سے ملنے جاتی امرا جاتے ہیں۔ ان دنوں حسن نواز بھی رائیونڈ میں موجود ہیں اور وہ مختلف امور میں اپنے والد کی مدد کر رہے ہیں۔

نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کو حکومتی معاملات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے رہتے ہیں، لیکن اب انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مکمل اختیارات دے دیے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور صوبے میں گورننس کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پیچھے بھی نواز شریف کا ویژن ہے، جس کے تحت صوبے کو صاف ستھرا بنانے کا عزم ہے۔

جاتی امرا میں، نواز شریف اپنی زیادہ تر وقت ڈاک پڑھنے میں گزارتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ان کے پاس پہنچنے والی ڈاک میں زیادہ تر مبارکباد کے پیغامات ہوتے ہیں، جن میں ان کی سالگرہ اور حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد شامل ہے۔ کارکنوں کی جانب سے خیریت دریافت کرنے والے خطوط بھی انہیں ملتے ہیں۔

نواز شریف ڈاک پڑھنے اور جواب دینے کو ترجیح دیتے ہیں، یہاں تک کہ ڈیجیٹل دور میں بھی انہیں روایتی ڈاک زیادہ پسند ہے۔ ڈاک کے بعد وہ زرعی زمین کا دورہ بھی کرتے ہیں اور اگر کوئی ضرورت ہو تو مارکیٹ جاتے ہیں۔ شام کے وقت وہ پنجاب کی گورننس اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے جائزہ میٹنگز بھی کرتے ہیں۔

حسین نواز کے بیٹے کی شادی سے قبل نواز شریف نے گھر کی تزئین و آرائش میں بھی خاصی دلچسپی لی تھی۔ اب ان مصروفیات کے ختم ہونے کے بعد وہ اپنے کاروبار پر بھی نظر رکھتے ہیں اور پارٹی کے لوگوں کو ملاقاتوں کا وقت بھی دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1884976071550148779
 
Last edited by a moderator:

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
مطلب فیملی نے ریٹائرڈ کر دیا اور اب فوجی کتا بس سازشیں چغلیاں کرنے کا کام کرتا ہے۔۔

دلا لمیٹڈ کمپنی پاکستان پر قابض
 

Back
Top