نواز شریف کے پاکستان آنے کیلئے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرا لیا گیا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
1277057_28143_baw_updates.jpg


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

علاوہ ازیں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

Source
 

Bubblemoon

Voter (50+ posts)
اِن شاءاللہ تاریخ آپنے آپ کو دُہراے گی بینظیر بھی دُبئی سے خاص پرواز پر آئی تھی ۔
 

cisco

Senator (1k+ posts)
Lulli Umeed from NaPak fauj and these corrupr mafia, these corrupts are fronmen of NaPak and G****DU fauj
 

Back
Top