نوجوانوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے ہزاروں ملازمتوں کا اعلان کر دیا

7jobs.jpg

حکومت نے پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار دینے کی خوش خبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ حکومت جلد ہی پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے جارہی ہے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ کہ سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے، کراچی میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کے بعد پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے سندھ میں آئی ٹی کی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد جامشورو میں بھی آئی ٹی کے حوالے سے کام کررہے ہیں، وزارت ٹیکنالوجی نے ایپ تیار کی، جس میں مختلف چیزوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیاگیا، وزیر اعلی سندھ کو بھی ایپ کے لیے خط لکھا ہے تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

https://twitter.com/x/status/1459576277153861638
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے حوالے سے درپیش چینلجز سے آگاہ ہیں، تمام منسٹری پیپر لیس ہوگئی ہے کیونکہ اب تمام وزاتوں میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم چل رہا ہے، کابینہ اجلاس بھی کاغذ کے بغیر کام کیا جارہا ہے جبکہ پارلیمنٹ اجلاس کو بھی پیپر لیس کرنے کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نائن ون ون ہیلپ لائن پر کام کررہے ہیں، اس ہیلپ لائن کے نمبر ہر تمام ادارے آن بورڈ ہوں گے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے، کراچی ایپ کے حوالے سے ہم نے منصوبہ تیار کیا ہے، آئی ٹی کی مصنوعات میں سینتالیس فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے، ہم اقدامات کر کے مزید ایکسپورٹ بڑھائیں گے۔
 

Back
Top