نومئی مقدمات:پولیس عمران خان کی بہنوں کے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرسکی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ایک طرف پولیس آج بھی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرسکی اور بتایا کہ پولیس کا تفتیشی افسر لاہور میں موجود نہیں ہے یہ بہانے دو سال سے چل رہے اور آج سپریم کورٹ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اداروں کی کوتاہیاں پہلے ہی تحریک انصاف کے لوگ قید و بند کی صورت برداشت کررہے ہیں اب اس عجلت میں ہوئے ٹرائل کا ذمہ دار کون ہوگا؟
https://twitter.com/x/status/1909480920903475629
ابتدائی طور پر کہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں تین ارب کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، آج پنجاب حکومت کی رپورٹ سے یہ دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا، پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں سے 19 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان ہوا، لاہور میں 11 کروڑ روپے کا املاک کو نقصان پہنچایا گیا، راولپنڈی میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، میانوالی میں پانچ کروڑ کا املاک کو نقصان پہنچایا گیا
https://twitter.com/x/status/1909490872128778322
 

Back
Top