نو مئی ، نو سوال: جواب کون دے گا!!

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سب فوج کا فالس فلیگ آپریشن تھا جس کا ہدف صرف عمران خان اور اس کی سیاسی پارٹی تھی.
https://twitter.com/x/status/1788287215593742566
٩ مئی - ایک خود ساختہ سازشی سانحہ، جس کو کرنے والوں نے اس ملک میں ایک درندگی کا کھیل کھیلا اور پاکستان کو ایک بند گلی میں دھکیل دیا.

آٹھ فروری کو عوام نے سرکاری بیانئے کو دفن کر دیا. لیکن نو مئی سازش کے کچھ سوالوں کا جواب آنا باقی ہے. یہ ضروری ہے کہ اس سازش کے پیچھے بھیانک چہروں کو بےنقاب کیا جائے.

سوال نمبر ایک: رینجرز نے کس کے کہنے پر ہائی کورٹ پر حملہ کیا؟
جب عمران خان نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ وہ پر امن اور قانونی طریقے سے گرفتاری دینے کے لئے تیار ہیں، تو کس نے یہ حکم دیا کہ رینجرز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا جائے اور عمران خان کو کالر سے گھسیٹا جائے، اور پھر اس واقعے کی ویڈیو سارے ملک میں پھیلائی جائے. یہ لازم تھا کہ عمران خان سے والہانہ محبّت کرنے والے یہ مناظر دیکھ کر شدید رد عمل کریں گے. سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کر دیا کہ نو مئی کی عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی تھی.

سوال نمبر دو: پنجاب پولیس کہاں تھی؟
آئی جی پنجاب کی نگرانی میں پنجاب پولیس آئے دن پی ٹی آئی پر ظلم اور جبر کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے تھے. نو مئی کو جب مشتعل عوام لبرٹی سے کینٹ کی طرف جا رہی تھی تو پنجاب پولیس کے بہادر کہاں تھے؟ اور کس نے پنجاب پولیس کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا؟

سوال نمبر تین: کینٹ کی انٹری پوائنٹ کے ناکوں سے ملٹری پولیس کس نے ہٹائی؟
کینٹ کی حدود کے داخلے پر تعینات ملٹری پولیس کو کس نے ہٹا دیا؟

سوال نمبر چار: کور کمانڈر کی ذاتی سیکورٹی کہاں تھی؟
کور کمانڈر ہاؤس کا سیکورٹی دستہ کس کے حکم سے غائب ہو گیا تھا؟

سوال نمبر پانچ: کور کمانڈر لاہور کے گھر کا مین گیٹ کس کے کہنے پر کھولا گیا؟
کور کمانڈر کے گھر کا مین گیٹ کیوں آرام سے کھول دیا گیا اور مشتعل عوام کو گھر میں داخل ہونے کی دعوت دی گئی؟

سوال نمبر چھ: گیریژن سیکورٹی فورس، کوئیک رسپانس فورس اور آرمی کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کہاں تھیں؟
کس کے حکم پر گیریژن سیکورٹی فورس اور کوئیک رسپانس فورس کور کمانڈر ہاؤس نہیں پہنچے، جو ان کی بنیادی ذمے داری تھی؟ اور ملٹری کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کہاں تھیں، جن کا کام تھا کہ عوام کے اس رد عمل اور کینٹ کی جانب بڑھنے پڑ فوری طور پر تمام سیکورٹی دستوں کو متحرک کرتے؟

سوال نمبر سات: کور کمانڈر کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
کور کمانڈر ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ ایک سال گزرنے کے باوجود ثبوت کا کوئی ذکر نہیں.

سوال نمبر آٹھ: کور کمانڈر لاہور جنرل سلمان فیاض غنی کو نوکری سے کیوں برخاست کیا گیا؟
کور کمانڈر لاہور جنرل سلمان فیاض غنی کو کیوں عہدے سے ہٹا دیا گا؟ شائد وہ اس گھناؤنی سازش کا حصّہ بننے سے انکاری تھے. بادی النظر میں یہ لگتا ہے کہ پوری سازش میں کور کمانڈر جنرل سلمان فیاض غنی اور ان کی فیملی کو ہلاک کرنا بھی مقصود تھا. جو کہ جنرل سلمان فیاض غنی کی ہوشمندی اور محب وطن ہونے کی وجہ سے ناکام ہو گئی.

سوال نمبر نو: کیوں اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری نہیں کروائی جا رہی؟

کیوں اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری نہیں کروائی جا رہی، جبکہ پی ٹی آئی مسلسل اس کا مطالبہ کر رہی ہے؟ اور عدالتوں میں درخوستیں دی ہوئی ہیں. آئی ایس پی آر اس واقعے کو پاکستان کا نائن الیون کہہ رہے ہیں. لگتا ہے آئی ایس پی آر کے نزدیق آرمی اسکول کی ایک سو چالیس معصوم جانوں کی نسبت سیمنٹ اور اینٹ کی عمارت کی زیادہ اہمیت ہے. جب بھی آزادانہ تحقیقات ہوں گی، تو اس واقعے کے پیچھے چھپے بھیانک کردادوں کے چہرے بے نقاب ہوں گے، جنہوں نے ظلم، بربریت اور پاکستان سے غدّاری کی ایک داستان رقم کی.
 
Last edited: