نو مئی کیسز: شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
1310241_6863520_17_updates.jpg


راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی 9 مئی کیسز میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کے جج اعجاز آصف نے کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ اپنے خلاف ہونے والے کیسز پر اف تک نہیں کی، معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قلم دوات کے نشان پر 8 فروری کو دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ گرفتار ہوا تو میں اور راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

Source
 

Back
Top