Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
نہ خدا ملا نہ وصالِ صنم۔۔۔ عوامی زبان میں صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ دس سال میں ہمارے ترکش میں آخری تیر یہی تھا کہ ہم افغان طالبان کو دنیا کے ساتھ مذاکرات کے لیے بٹھا سکتے ہیں۔ اب وہ بھی کارگر نہیں رہا کیونکہ دنیا کی نظروں میں ہمارے "نخرے" ہی بہت تھے۔ اب عالمی دنیا عرب شیوخ کے ذریعے افغان طالبان سے ڈیل کر رہی ہے کیونکہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ غیر جذباتی انداز میں ڈیل کرواتے ہیں۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ پہلے 40 سال پاکستانی "جہاد" کے لیے افغانستان جاتے تھے، اب افغانی "جہاد" کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔ دونوں طرف سے مشکلات اور نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے داعش کے خلاف موثر کارروائی کے ذریعے ہم دوبارہ اپنی جگہ بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1898223953128366376
پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے خود کو پوری دنیا، بالخصوص امریکہ کی نظر میں ناقابلِ بھروسہ ثابت کر کے افغان طالبان کو پشاور، کوئٹہ اور کراچی جیسے شہروں میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں۔ طالبان کے اقتدار میں آنے پر جیت کا جشن منایا، مگر جب انہیں مطیع اور فرمانبردار نہ پایا تو اس کا غصہ بے چارے مہاجرین پر نکال رہی ہے، جو اس افغان فساد—جسے یہ "افغان جہاد" کہتے تھے—کے نتیجے میں بے گھر ہوئے۔ یہ فساد دراصل امریکی اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے شروع کیا تھا، اور تب سے یہ مہاجرین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1898189888614187267