نیب کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بڑا اقدام۔ طلبی کے نوٹسز جاری

ptilah1i11h1.jpg

نیب نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا,قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کے دو سابق صوبائی وزرا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو طلبی کے نوٹسسز جاری کردیے۔

نیب کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صوبائی وزیر عاطف خان اور شہرام ترکئی کو دس جنوری 2024 کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق سابق وزرا اور اسپیکر پر مردان سے صوابی کیلیے بنائی جانے والی سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی۔

ترجمان نیب کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف اسپورٹس اینڈ ٹورازم کے پراجیکٹس میں وسیع پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا چیئرمین نیب کی متعلقہ شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد تینوں افراد کو دس جولائی کو تحقیقات کیلیے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے نیب راولپنڈی نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا, توشہ خانہ ریفرنس عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آئی تھی آج بھی وہی حالات ہیں، آج جو ظلم، ناانصافی ہورہی ہے اس کا حساب کون دے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ چیف جسٹس، وزیراعظم، چیف الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں کہ انتخابات ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا نام نہاد کیس 5 سال سے چل رہا ہے، اس سے پہلے میرے خلاف نیب کا ایک کیس 9 سے 10 سال چلا تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا نیب چیئرمین کو نہیں معلوم کہ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں، نیب اور انصاف کا ایسا نظام ہوگا تو ملک نہیں چلے گا۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
na_pakfouj tum nangi ho choki ho.. beghairto koyi sharam haya tum me nahi.. indians ne 71 me tum logo ke sat jo kiya ta woh bilkol sahi kiya ta..
 

Back
Top