ن لیگ میں شدید اختلافات،نواز شریف موجودہ حکومت سے سخت ناراض، عارف حمید بھٹی

11nleaghmnakhtalagfbhartti.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں سنجیدہ قسم کے اختلافات نے جنم لے لیا ہے، نواز شریف موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سخت ناراض ہیں۔

جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتےہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق ن لیگ میں بہت زیادہ کھینچا تانی شروع ہوچکی ہے، نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت جب سے آئی ہے ان کی سیاست دفن ہوچکی ہے، اس 8 ماہ کے دور حکومت میں ن لیگ کو جتنا بیک گیئر لگا ہے اس کا پنجاب میں حشر بالکل پیپلزپارٹی جیسا ہوچکا ہے۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف جو پہلے وائس پریزیڈنٹ تھیں ن لیگ کی اب انہیں سینئر وائس پریزیڈنٹ بنادیا گیاہے اور انہیں پارٹی کی تنظیم سازی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پہلے اس عہدے پر موجود شاہدخاقان عباسی سمیت دیگر رہنماؤں کے درمیان عہدوں کی تقسیم مریم نواز شریف کی منظوری سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ن لیگی رہنما نے پارٹی کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کو یہ عہدہ سونپنے سے بہتر تھا یہ ذمہ داری حمزہ شہباز کو دی جاتی کیونکہ وہ پوری پارٹی کے عہدیداران سے ان ٹچ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اقتدار کے حلقوں میں دورے پڑرہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو سیاست سے مائنس کردیا جائے، پنجاب اسمبلی میں ان کے پاس نمبر گیم پورا نہیں ہے، شرمندگی سے بچنے کیلئے اب یہ عمران خان کو نااہل کروانے، مائنس کروانے کیلئے حیلے بحانے کررہے ہیں، میرا بس اتنا سا سوال ہے کہ اگر ان کے پاس نمبر گیم پوری ہوتی تو یہ ایک دن بھی چوہدری پرویز الہیٰ کو عہدے پربرقرار رہنے دیتے؟
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ان چوروں فراڈیوں منی لانڈروں منشیات فروشوں قاتلوں ُاور حرامئ برادران کی نورا کشتی اور گڈ کاپ بیڈ کاپ کا ڈرامہ سٹارٹ ہونے کا وقت آگیا۔ بڑے ہی حرامی ہیں یہ دونوں فراڈئے لٹیرے چور منی لانڈر ُاور لعنتی کنجر برادران