
ن لیگ مذہب کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرنے سے باز نہیں آئیگی: سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
پاکستان مسلم لیگ ن مخالف سیاسی جماعت پر مذہبی کارڈ کا نام لے کر الزام لگانے کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کرنے لگی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے پیغام میں لکھا گیا کہ: "مذہب کے نام پر سیاست نہیں چلے گی" باتیں نہیں کام کرکے دکھاؤ، مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ!
https://twitter.com/x/status/1745825983167713407
پی ایم ایل این کے ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سید علی عباس زیدی نے لکھا: پاکستان مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی قیادت میں ایک مختصر سے وقفے کے بعد اپنے اصل کی طرف لوٹ رہی ہے۔ رائٹ ونگ کی مذہبی سیاسی جماعت کا سٹیبلشمنٹ کے حامی نظریے کے ساتھ پیغام!
https://twitter.com/x/status/1746870941789966690
فیضان خٹک نے ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے 2015ء میں پنجاب حکومت کی تحریک طالبان پاکستان سے معاہدے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا: مذہب کے نام پر سیاست نہیں؟اچھا۔چلیں پہلے یہ تو بتائیں کہ حکومت میں آنے کے بعد مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں سے مذاکرات کرنا اور دارالحکومت سمیت باقی صوبوں کو تقریباً ٹرک کے نیچے دے دینا بند ہوگا یا نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1746866764116554071
ایک سوشل میڈیا صارف نے بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کر دی جس میں وہ نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف کا اصل باپ ضیاء الحق ہے، امیر المومنین بننا چاہتا تھا اور شہید بی بی کی حکومت گرانے کیلئے اسامہ بن لادن سے فنڈنگ لیتا تھا۔ صارف نے لکھا: بلاول بھٹو کا یہ ویڈیو کلپ آپ کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے اور نوازشریف نے مذہبی جوڑ توڑ پر اسامہ بن لادن سے فنڈز اکٹھے کئے!
https://twitter.com/x/status/1746851901629464805
سینئر صحافی عباس ناصر نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا: پاکستان مسلم لیگ ن ایک بیہودہ رائٹ ونگ پارٹی ہے اور رہے گی، یہ انتہائی قابل مذمت ہے!
https://twitter.com/x/status/1745825983167713407
عینی خان نے لکھا: کیا ن لیگ کے پاس چار دفعہ حکومت کرنے کے بعد بھی کوئی منشور، کوئی ویژن اور کوئی کارکردگی نہیں بتانے کو جو مذہب کارڈ پے آ گئی ہے؟؟؟یہ انتہائی گندا دھندا ہے جس کی زد میں ن لیگ خود بھی آجائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1746889616593219716
ندا سردار خان نے لکھا: پاکستان مسلم لیگ نے بہت خطرناک راستہ چنا ہے، آپ عوامی حمایت کھو چکے ہیں اس لیے اب مذہب کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور مخالفین کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آپ لوگوں پر شرم آتی ہے اور ان پر جنہوں نے آپ کو یہ پوسٹ کرنے دیا، ان پر شرم آتی ہے جن کا یہ خیال تھا اور انہوں نے اس پر اتفاق کیا۔
https://twitter.com/x/status/1746825625212457452
چوہدری سجاد حسین نے لکھا: سب منافقین مذہب کا چورن بیچتے ہیں مگر مختلف پیکنگ میں، ان حرکتوں کی وجہ سے لوگوں کی مذہب سے دوری ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1746145642492068057
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10pmlnreliguousucarrd.png