
عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں,چھوٹی بڑی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں تیزی سے انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں,ایسے میں ن لیگ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے,
ن لیگ کے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کرنے لگے,
اوریا مقبول جان نے لکھا یہ اشتہاری نفسیات کا اصول ہے کہ جو لوگ دلوں میں نہ بستے ہوں تو کڑوروں روپے کے اشتہارات ،ننگی اور بے شرمی کی حد تک گری ہوئی حکومتی مدد ، اور مخالفین پر ریاستی تشدد ، سب مل کر ان سے نفرت میں مزید اضافہ کرتے ہیں ۔ ایسے میں جس کسی کو یہ اشتہار نظر آئیں گے اس کے غصے کو بڑھکائیں گے ۔
https://twitter.com/x/status/1751097210434118005
ثاقب بشیر نے لکھاخبریں کدھر رہ گئیں ؟
https://twitter.com/x/status/1751089625689718903
رب نواز بلوچ نے لکھا آپ کو یاد ہوگا,سو دن مکمل ہونے پر ایک اشتہار آیا تھا,جس پر لکھا تھا "ہم مصروف تھے"آج پھر ایک اشتہار آیا یے.
https://twitter.com/x/status/1751113232818077976
خرم اقبال نے لکھا اشتہاز بازی
https://twitter.com/x/status/1751099388141740193
دعا زینب نے لکھا چیک اشتہار بازی پیسہ خرچیاں ہی خرچیاں قومی خزانہ ,ابھی سے کھول دیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1751102309780644163
رضوان نے لکھا اشتہارات سے اگر عوامی رائے بنتی تو سولہ ماہ میں بارہ ارب روپے کے اشتہارات سے بن چکی ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1751100342597489114
عام انتخابات 2024ء کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) آج اپنا منشور پیش کرے گی، منشور کا نام ”پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو“ رکھا گیا ہے۔
منشور کے اعلان سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ہوں گے، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منشور میں ’پاکستان کو نواز دو، 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں‘ کا بیانیہ بنایا گیا ہے، ایس آئی ایف سی سے جڑے پراجیکٹ کو لیکر چلنے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔
عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/۷پملنادسھجسج.png