ورلڈ کپ،کیا آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی باؤلرز نے بال ٹیمپرنگ کی؟

6indidiiabalallt.png

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے ایک ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان اہم میچ میں بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ نے بال ٹیمپرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ نے گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کی کوشش کی ، تاہم نئی گیند اتنی آسانی سے ریورس سوئنگ نہیں ہوتی، اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ 12ویں یا 13ویں اوور تک گیند ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی، ایمپائرز کو ایسی چیزوں کیلئے آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1805657555647058424
اسی پرورام میں شریک میچ فکسنگ کے الزام میں سزایافتہ سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ کچھ ٹیموں کے معامے میں آنکھیں بند کرلی جاتی ہیں اور بھارت ان ٹیموں میں سے ایک ہے، اگر ایسے پاکستانی باؤلر گیند کو ریورس سوئنگ کرتے تو ایک ہنگامہ کھڑا ہوجاتا، 15 ویں اوور میں ارشدیپ ریورس سوئنگ کررہے تو صاف ظاہر ہے کہ گیند کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1805991647957938304
یادرہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کےاہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔
 
Last edited by a moderator: