وزن میں بھاری چار کلمات

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
وزن میں بے انتہا بھاری چار کلمات

سُبحانَ اللهِ وبحَمْدِه عَدَدَ خَلْقِه، ورِضا نَفْسِه، وزِنةَ عَرْشِه، ومِدادَ كَلِماتِه

ام المومنین جویریہ بنت حارث ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ صبح سویرے ہی نماز پڑھ کر ان کے پاس سے چلے گئے اور وہ (حضرت جویریہ) ابھی اپنی جائے نماز ہی پر تھیں پھر آپ چاشت کے بعد تشریف لائے تو وہ ابھی وہیں بیٹھی ہوئی تھیں۔ آپ نے فرمایا: تم ابھی تک اسی حالت میں ہو جس پر میں نے تمہیں چھوڑا تھا؟ حضرت جویریہ نے کہا :جی ہاں !پس نبیﷺ نے فرمایا:، میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چار کلمات تین بار کہے ،اگر ان کا وزن ان سے کیا جائے جو تم صبح سے کہہ رہی ہو تو یہ ان پر وزن میں بھاری ہوں گے (وہ کلمات یہ ہیں)ہم اللہ کی پاکیزگی اور حمد بیان کرتے ہیں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کے نفس کی رضامندی کے موافق اور اس کے عرش کے وزن کے برابر اور اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر۔ مسلم
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے۔ میں اللہ کی تسبیح بیان کرتا ہوں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر،اللہ کی پاکیزگی ہے اس کے نفس کی رضا کے برابر،اللہ کی پاکیزگی ہے ،اس عرش کے وزن کے برابر، اللہ کی پاکیزگی ہے اس کے کلمات کی روشنائی کے برابر۔

توثیق الحدیث : اخرجہ مسلم (۲۷۲۶)والروایۃ لہٗ، والثالثۃ عند الترمذی (۳۵۵۵)۔​