وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی

13shehbaimfyaqeendhahahani.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی، منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر ہمدری کا اظہار کیا۔

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پوچھا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور چین سے روابط کیسے ہیں؟


جس پر میں نے کہا کہ دونوں ممالک سے تعلقات اچھے ہیں، چائنا پاکستان کے ساتھ ہے، چائنا کے وزیراعظم نے بھی کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست جبکہ ہم دیگر ممالک سے بھی تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ گفتگو کے دوران میں نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم پر کاربند ہیں جس کیلئے امیروں پر ٹیکس لگائینگے ، غربت کے باعث عام لوگوں پر مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے، اپنا وفد پاکستان بھجوائیں تاکہ قرض کی اگلی قسط جاری ہو سکےجس پر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مشکلات کو سمجھتے ہیں، جلد ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر ہمدری کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کرنے پر کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی پرعزم پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو کرسٹالینا جارجیوا نےبتایا کہ 9 اور 10 جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جنیوا کانفرنس میں ورچوئلی شریک ہو سکوں گی جبکہ پرعزم پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کے عزم کا وعدہ کیا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو درپیش مسائل سمجھنے اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
 

RIA

MPA (400+ posts)
Even IMF give them one trillion dollars the situation in PK will remain same, as for as these MF Mafias remain in power
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
liars
she basically called and asked Pakistan to return IMF money by taking loans from china and saudia
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
The plan is as follows
1. Host all the representatives in costly hotel rooms
2. Record their videos especially when they are having fun
3. Show their videos in the meeting
5. Ishaq Dar gets angry at them and Shahbaz dangar showing laanat
6. Rana sana to show them videos of journalists being tortured
7. Blackmail them to write a grant for 10 billion dollars wired to their London accounts
8. Sent the IMF group back on writing an apology to Khwaja Asif

 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
جس پر میں نے کہا کہ دونوں ممالک سے تعلقات اچھے ہیں، چائنا پاکستان کے ساتھ ہے، چائنا کے وزیراعظم نے بھی کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست جبکہ ہم دیگر ممالک سے بھی تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
🤷‍♀️🤷‍♀️🤷‍♀️🤷‍♀️🤷‍♀️🤷‍♀️🤷‍♀️🙆‍♂️🙆‍♂️🙆‍♂️🙆‍♂️🙆‍♂️
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Behkari kanjar.... sari dunia ke minatenee kar raha hee ke koi pais3e de doo, but no 1 is ready even to spit on them.