
وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ کا بغیر پروٹوکول سفر کیا،وفاقی وزیرعلی زیدی نے ایک ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں عمران خان بغیر پروٹوکول اور سخت سیکیورٹی کے کراچی کی سڑکوں پر سفر کرتے نظر آرہے ہیں۔
ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی نے لکھا کہ ریاست مدینہ کاعملی نمونہ پیش کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے وزیراعظم نےمعمول کا ٹریفک بند کروائےبغیر شاہراہِ فیصل پر سفر کیا،علی زیدی نے مزید لکھا کہ اگر پاکستان ایک وزیراعظم کیلئے کراچی کی مصروف ترین سڑکوں پرسفر کیلئے محفوظ ہے،تو یقیناً غیرملکی کرکٹ ٹیموں سمیت یہ آنے والے ہر شخص کیلئےمحفوظ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1444146913721335811
وزیراعظم عمران خان کی یہ ویڈیو ان کے حالیہ دورہ کراچی کی ہے،وفاقی وزیرعلی زیدی کا مقصد نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،دونوں ٹیموں نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر اچانک دورے منسوخ کئے تھے،وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Fqmr0QJ/1.jpg