وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہرجانے کے کیس میں اہم درخواست پر فیصلہ محفوظ

161008223e599a6.webp


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے کیس میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت دی ہے، جو کہ حقائق کے برعکس ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ گواہوں کو کمرہ عدالت میں آ کر گواہی دینی چاہیے نہ کہ تحریری طور پر، اور ٹرائل کورٹ کا یہ فیصلہ غلط ہے۔


یاد رہے کہ پاناما اسکینڈل کے حوالے سے عمران خان نے شہباز شریف پر رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا تھا، جس پر شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دے۔


عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بعد میں سنایا جائے گا۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
چپ کر کے مریم اور عاصم خنزیر کی بیٹیوں بیوی کے کپڑے پھاڑ کر پرچہ کٹوا دو خان پر
 

Back
Top