
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے "مریم کی دستک" ایپلی کیشن صوبہ پنجاب کے ہر ضلع میں سے شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی صدارت میں "مریم کی دستک" نامی پراجیکٹ کی توسیع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مریم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام ضلعوں میں "مریم کی دستک" سروسز کو رواں برس دسمبر تک فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ "مریم کی دستک" ایپلی کیشن میں 40 سروسز تک کو بڑھایا جائیگا جس کے بعد ہر ضلع میں 65 سروسز شروع کی جائے۔ مریم نوازشریف کو "مریم کی دستک" نامی پراجیکٹ کی توسیع پر چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بریفنگ دی اور کہا گیا ہے کہ رواں برس اگست تک "مریم کی دستک" ایپلی کیشن پر سروسز کی تعداد لاہور میں 65 تک ہوجائے گی۔
اجلاس میں "مریم کی دستک" موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ ایپ پر سروسز کو مزید بہتر کیا جائے۔ بریفنگ میں مریم نوازشریف کو بتایا گیا کہ 14 اگست 2024ء سے "مریم کی دستک" سروسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1805217421390729719
ذرائع کے مطابق "مریم کی دستک" میں ٹی ایم اے، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، ایکسائز، بلدیاتی، ریونیو، پولیس و دیگر محکموں کی سروسز شامل ہیں ، ای سٹیپمنگ، برتھ، ڈیتھ، میرج سرٹیفکیٹس اور ڈومیسائز کی سروسز اب دستک ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔ دستک ایپ سے شہریوں کو نئی گاڑی کی رجسٹریشن، موٹروہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس و دیگر سہولیات ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شہری "مریم کی دستک" میں نمائندوں کی اپوائنٹمنٹ ویب پورٹل، کال سنٹر 1202 یا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے سروسز حاصل کی جا سکے گی۔ اجلاس میں مریم نوازشریف کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13maryamkidastkalksks.png