
شمالی وزیرستان میں قتل ہونےو الے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، 6 لاشیں پنجاب کے حجاموں کی ہیں جنہیں اغوا کے بعدگولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں موسکی سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، قتل ہونے والے افراد کی شناخت کاشف، عرفان،راہب، شاہد، محمد ساجد اور طارق کے ناموں سےہوگئی ہے، مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے، تمام افراد پیشے کے اعتبار سے حجام تھے اور ان کی میر علی میں ہیر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔
سیاسی مبصر عدنان عادل نے اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے چھ حجاموں کو اغوا کے بعد قتل کردیا، مقتولین کو پیر کی شب اغوا کیا گیا اور منگل کی صبح ان کی لاشیں ملی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1742176446326428031
پی ٹی آئی ساؤتھ پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن حذیفہ قاسمی نے بتایا کہ چھابری کے غریب مزدوروں کو وزیرستان میں قتل کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1742127775631245351
سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ میر علی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھ محنت کش حجام کو قتل کردیا گیا ہے،6 افراد کا قتل قابل مذمت او ر افسوسناک ہے، ریاست اپنے شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1742175707143487650
مولانا شجاع الملک نے کہا کہ وزیرستان میںQ شہد کےں جانے والے چھ سرائی ڈ نوجوانوں کی شہادت پر دل نہایت افسردہ ہے مں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کوئی پختون اس طرح نہںن کر سکتا ہم مہمان نواز اور انسانتی سے پا ر کرنے والے لوگ ہں ۔
https://twitter.com/x/status/1742172553026896126
ایڈووکیٹ شاہ فہدوزیر نے کہا کہ یہ بہت بڑا ظلم ہے، پنجاب کے لوگ بھی ہمارے بھائی ہںچ۔ اس ظلم پر ہمںل اتنا ہی درد ہے جتنا درد ایک پشتون یا بلوچ کے ساتھ ظلم پر ہوتا ہے
ریاست کی زمہ داری ہے کہ جنہوں نے بھی یہ دردناک فعل کای ان کو کفرِا کردار تک پہنچائے۔
https://twitter.com/x/status/1742198221324292339
کالعدم ٹی ٹی پی نے حجاموں کے قتل کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1742232193676779783
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9shulowaztrtn.png