
سندھ کے وزیرتعلیم سردار شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں پانچ ہزار اسکولوں کو ختم کرکے بقیہ اسکولوں میں سہولیات کو بڑھایا جائے گا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ حیدرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں اسکولوں کو تعداد میں کمی کرکے وسائل کی تقسیم کریں گے، صوبے میں 50 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد رہنے والے کمی کو پورا کرنا کیلئے مزید بھرتیاں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں کو بند کیا جائے گا ان کی عمارتوں کو حکومت کے حوالے کردیا جائے گا پھر یہ حکومت کی مرضی ہے ان عمارتوں میں چاہے اسپتال قائم کیا جائے ، ڈسپنسری، کمیونٹی سینٹر یا جانوروں کے اسپتالوں میں منتقل کردیا جائے۔
سردار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کی چار ہزار سے زائد عمارتوں کو قدیم ڈکلیئر کردیا گیا ہے اور یہ وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں، ہم وفاقی حکومت سے بات کریں گے کہ قومی ورثے کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14.jpg