وزیر خارجہ امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کیلئے کابل پہنچ گئے

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
06.jpg


وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے کیلئے کابل پہنچ گئے۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ کابل روانہ ہو گئے ہیں، وفد میں سیکرٹری ریلوے، دفتر خارجہ اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں، دورہ کابل تعلقات کے فروغ اور تعاون سے متعلق اہمیت کا حامل ہے۔

نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔

پاکستان افغانستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے پاک افغانستان تعلقات میں سرد مہری رہی ہے،دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیر اعظم اور افغان نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان حکام نے اسحاق ڈار کا افغانستان پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔


Source
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

طالبان کو چاہیے کہ اس چور کو کابل سے غائب کر کے بی ایل اے کے پاس بلوچستان کے پہاڑوں میں بجھوا دیں . پھر بی ایل اے جانے اور یہ جانے
 

Back
Top