ٹاپ 10 بھارتی امراء میں سے ہر ایک کے پاس سٹیٹ بینک سے زیادہ پیسہ ہے

15infidia%20kpasziadapaisa.jpg

فوربز میں شائع اعدادوشمار کے مطابق بھارت کے 10 امیر ترین افراد کے اثاثوں کی کل مالیت 385.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔

سینئر صحافی وتجزیہ نگار عمران ریاض خان نے پاکستان کی معیشت کا بھارتی معیشت سے موازنہ کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر بین الاقوامی جریدے فوربز میں چھپنے والی رپورٹ جس میں 100 امیر ترین بھارتی تاجروں کے اثاثوں کی کل مالیت کے بارے میں بتایا گیا ہے، ان میں سے 10 ارب پتیوں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے بتایا کہ بالترتیب پہلے نمبر پر بھارتی صنعتکار گواتم ادانی اکیلا 150 ارب ڈالر کا مالک، مکیش امبانی 88 ارب ڈالر ، رادھا کشن دامنی 27.6 ارب ڈالر ، چوتھے نمبر پر سارس پونا والا 21.5 ارب ڈالر جبکہ شو نادر 21.4 ارب ڈالر، ساوتری جندال 16.4ارب ڈالر، دلیپ شنگھاوی 15.5 ارب ڈالر، ہندوجا برادرز 15.2 ارب ڈالر، کمار برلا 15 ارب ڈالر جبکہ 10 ویں نمبر پر بجاج فیملی ہے جو کہ 14.6 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے وہ شہری ہیں جن کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ ہمارے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس بھی اتنا پیسہ نہیں ہے، ابھی صرف ٹاپ 10 بھارتیوں کی بات کی جا رہی ہے جبکہ 15 ویں نمبر پر موجود امیر ترین بھارتی شخص کے پاس سٹیٹ بینک آف پاکستان سے زیادہ پیسہ ہے اور ہم دنیا بھر سے 1 سے 2 ارب ڈالر بھیک مانگنے کیلئے جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1611391107690029056
انہوں نے مزید کہا کہ کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ پچھلے 70 سالوں میں پاکستان اتنا پیچھے کیوں رہ گیا ہے؟ فوربز میں شائع اعدادوشمار کے مطابق بھارت کے 10 امیر ترین افراد کے اثاثوں کی کل مالیت 385.2 ارب ڈالر بنتی ہے، ان بھارتیوں کے اثاثوں میں 2021ء سے 2022ء کے دوران 15.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ رپورٹ میں 100 ویں امیر ترین بھارتی بھدریش شاہ کے کل اثاثوں کی مالیت 1.9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

لیکن ہمیں تو کہا گیا تھا کہ قوم گھاس کھا لے گی مگر بھارت کو شکست دے گی 😂
 
Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن ہمیں تو کہا گیا تھا کہ قوم گھاس کھا لے گی مگر بھارت کو شکست دے گی 😂

وہ گھاس کھانے کے میچ کی بات تھی

سب سے زیادہ گھاس چورِاعظم نکا دلا کھائے گا

😀😀
 
Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
پاکستاں میں ایک ھی ایلین کے پاس ھندوستاں کے سب جرنیلوں سے زیادہ پیسہ ھے۔ کر کے ویخھ لین مقابلہ۔