ٹرمپ ٹیرف 3 ماہ کیلیے معطل، چین پر 125 فیصد ٹیرف عائد،چین کا بھی جواب


1744259712819.png



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک پر تین ماہ تک ٹیرف معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس دوران ان ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔ دوسری طرف، چین پر ٹیرف میں فوری طور پر اضافہ کر کے 125 فیصد تک پہنچا دیا گیا ہے۔


امریکی صدر نے کہا کہ چین کو یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ اب مزید دھوکہ دہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


صدر ٹرمپ کے ٹیرف معطل کرنے کے فیصلے کے فوراً بعد عالمی سطح پر تیل اور اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد تک کی بڑھوتری دیکھی گئی۔


اس کے علاوہ، امریکا کی طرف سے یورپی ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 15 اپریل سے نافذ ہوگا۔


بیجنگ کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا اپنے فیصلوں پر قائم رہتا ہے تو چین اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گا۔


چین نے امریکی محصولات کے جواب میں 84 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
 
Last edited:

Back
Top