ٹوئٹر کی چڑیا اُڑ گئی ، ایلون مسک نے ٹوئٹر کا لوگو بدل دیا

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2514820-twitternewlogox-1690192606-850-640x480.jpg


کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے نہ صرف اپنا لوگو تبدیل کردیا بلکہ اس کے مالک نے اس کا نام بھی بدل دیا ہے۔

کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنی پروفائل امیج پر بھی نیا لوگو ظاہر کردیا اور اپنی ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام شامل کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر کا اب نیا نام ایکس ہوگا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ٹوئٹر کا لوگو بدل رہے ہیں، کیوں کہ وہ کمپنی کو ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کل ایکس (X) لوگو پوری دنیا میں لائیو کردیا جائےگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ درحقیقت ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد ٹوئٹر برانڈ اور اس کے ساتھ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ ایلون مسک کے اس پیغام کا عملی نمونہ آج دنیا بھر میں لائیو ہو چکا ہے، جب ٹوئٹر کا لوگو اور نام دونوں ہی تبدیل کردیے گئے ہیں۔


دریں اثنا ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکازینو نے بھی سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کے لیے نئے لوگو کی تصویر اپنے ایک ٹوئٹ میں ظاہر کردی ہے، جسے ٹوئٹر پر پرندے کے لوگو سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1683353772917940225
ین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے بعد اس غیر معمولی تبدیلی کے نتیجے میں ٹوئٹر اب خودمختار کمپنی کے بجائے نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بن جائے گی۔ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’یہ بہت غیر معمولی بات ہے کہ زندگی یا کاروبار میں آپ کو مزید بڑا تاثر بنانے کے لیے دوسرا موقع ملے۔ ٹوئٹر معمولات پر بہت گہرا اثر انداز ہوا اور اس نے ہمارے روابط کا طریقہ بدل ڈالا۔ اب ایکس (X) مزید آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد ٹوئٹر برانڈ اور اس کے ساتھ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ ایلون مسک کے اس پیغام کا عملی نمونہ آج دنیا بھر میں لائیو ہو چکا ہے، جب ٹوئٹر کا لوگو اور نام دونوں ہی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

دریں اثنا ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکازینو نے بھی سماجی رابطوں کے پلیٹ

https://twitter.com/x/status/1683213798386147329
Source

 
Last edited by a moderator:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
This is the main reason he bought Twitter, the app to remain the same just the name and logo will be changed, like the Google Play App was once Android Market.
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
ٹویٹر کے آدھے سبسکرائبر تو فیس بک کا تھریڈز کھا گیا ہے باقی یہ لوگو کی تبدیلی کھا جائے گی - مسک ٹویٹر کو تباہ کر کے چھوڑے گا اس کا سارا دھان ٹیسلا پر ہے