ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، آئی سی سی پر بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنیکا الزام

icch1i1h11.jpg


امریکہ میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارت کو آئوٹ آف دی وے جا کر سپورٹ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے تھے۔

بھارت آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ چکا ہے جہاں پر اب وہ افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے مدمقابل ہو گا، ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ کل کھیلا جائے گا۔

سابق بھارتی کھلاڑی سنجے منجریکر کی طرف سے اس موقع پر اہم دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں وہ اعتراف کر رہے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کو پورے ایونٹ میں سپورٹ کیا۔ سنجے منجریکر عام طور پر بھارتی کرکٹ ٹیم کر ہر میگا ایونٹ میں سپورٹ کرتے ہیں تاہم اب ان کی طرف سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے یہ راز فاش کر کے کھلبلی مچا دی ہے۔

ٹی ٹوینٹ ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارت کو آئوٹ آف دی وے جا کر سپورٹ کرنے کے الزامات سامنے آئے تھے اور متعدد سابق بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے اس پر بات کی جا رہی تھی۔ سابق بھارٹی کھلاڑی وکمنٹیٹر سنجے منیجر کے اعتراف نے آئی سی سی کے بھارت کو بے جا سپورٹ کرنے کے راز کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے بلیو شرٹس کی طرف سے 4 سپنرز کا انتخاب اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ سیمی فائنل وہ کہاں پر کھیل رہے ہیں اور ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے یہ معلوم ہونا ان کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوا۔ آئی سی سی کے بھارتی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے جیسے اہم موضوع پر بہت سے دیگر سابق کھلاڑیوں نے بھی بات کی ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
Sab bakwaas hai.