پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم، فواد چوہدری و عدنان سمیع میں لفظی جنگ

screenshot_1745674525779.png


پہلگام، جموں و کشمیر میں حالیہ دہشتگرد حملے کے بعد بھارت نے ایک بڑا سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے سارک ویزا اسکیم کے تحت تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے اور انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔


اس اچانک فیصلے کے بعد بھارت میں مقیم پاکستانی نژاد افراد کی توجہ کا مرکز بننے والے معروف گلوکار عدنان سمیع ایک نئی تنازعے کا شکار ہو گئے، جب سوشل میڈیا پر ان کا سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے شدید لفظی ٹکراؤ ہوا۔


معاملہ اس وقت شروع ہوا جب فواد چوہدری نے ایک بھارتی صحافی کی پوسٹ پر طنزاً سوال کیا کہ "عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟" — یہ جملہ سوشل میڈیا پر جنگ کی چنگاری بن گیا۔


https://twitter.com/x/status/1915713468046442595 عدنان سمیع نے فوری ردِعمل دیا، اور فواد چوہدری کو ’جاہل‘ اور ’احمق‘ قرار دے دیا۔ جواب میں، فواد چوہدری نے نہ صرف عدنان سمیع کے لاہوری ہونے کا مذاق اڑایا بلکہ طنزیہ انداز میں انہیں ’غبارہ‘ قرار دے دیا اور صحت یابی کی ’دعا‘ بھی کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1916003124424167430
عدنان سمیع، جو ماضی میں پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر شہریت حاصل کر چکے ہیں، مزید برہم ہو گئے اور فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور سے ہیں، نہ کہ لاہور سے، اور فواد کو سائنس اور تاریخ دونوں کا کم علم قرار دیا۔


یہ سوشل میڈیا جنگ عام صارفین کے درمیان بھی گرما گرم بحث کا باعث بنی۔ کچھ افراد نے عدنان سمیع کا دفاع کیا تو کچھ نے فواد چوہدری کو سراہا۔ معاملہ اب صرف ایک سیاسی ویزا پالیسی کا نہیں رہا بلکہ قومی شناخت اور سیاسی نظریات کی بحث میں بدل چکا ہے۔
 

Back
Top