
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔
نجی چینل کے مطابق ثانیہ نشتر کا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے ۔ ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا۔
ثانیہ نشتر 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔وہ احساس پروگرام کی بھی سربراہ رہ چکی ہیں۔
عمران دراز گوندل نے اس پر کہا کہ ثانیہ نشتر کا سینٹ سے استعفی اچھی خبر نہیں ہے۔ پاکستان کو ایسے سنجیدہ اور سلجھے ہوئے لوگوں کی ہی ضرورت ہے
https://twitter.com/x/status/1851527237457084816
عمران بھٹیی نے جواب دیا کہ پاکستان کو ایسے لوگوں کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔۔بلکہ ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہیے اگر 76 سالہ پرانے نظام کے ساتھ ہیں چلنا ہے تو۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1851610074982019554
رضوان غلزئی نے تبصرہ کیا کہ اس سے پہلے کے 27ویں آئینی ترمیم کے لئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے بچوں کو بھی اٹھایا جاتا انہوں نے مستعفی ہونا ہی بہتر سمجھا۔ ویسے بھی فیصل واوڈوں اور محسن نقویوں کے سینیٹ میں ڈاکٹر ثانیہ جیسی پروفیشنل کا کیا کام
https://twitter.com/x/status/1851510588784197835
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ پاکستان اور پاکستانی سیاست کا نقصان ہے، عوام کو عظمیٰ بخاری، مشعال یوسفزئی، حنا پرویز بٹ جیسی خواتین سیاستدان ہی مبارک
https://twitter.com/x/status/1851515586519380459
شہبازگل نے تبصرہ کیا کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ پاکستان کا نقصان ہے عوام کو عظمیٰ بخاری، عظمیٰ کاردار، مائزہ حمید، حنا پرویز بٹ، فردوس عاشق اعوان جیسی خواتین سیاستدان ہی میسر ہوں گی چوہدری ویسے بھی پڑھی لکھی خواتین سے بہت خائف اور ان پر بڑا ناراض ہے مثلاً ڈاکٹر یاسمین راشد ، عالیہ حمزہ
https://twitter.com/x/status/1851547643996160195
عدنان ظہیر خواجہ نے ردعمل دیا کہ جو نظام ڈاکٹر ثانیہ نشتر جیسوں کی قدر نہیں کرتے ان کے نصیب میں عظمی بخاری ، مریم صفدر وغیرہ آتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1851579307669196979
ناہید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی دے دیا۔ وہ 2021 میں خیبر پختونخواہ سے سینیٹر منتخب ہوئی تھی۔ اس سے پہلے کے 27ویں آئینی ترمیم کے لئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے بچوں کو بھی اٹھایا جاتا انہوں نے مستعفی ہونا ہی بہتر سمجھا
https://twitter.com/x/status/1851655432588218564
یادرہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ سردار عبدالرب نشتر کے پوتے غالب نشتر کی اہلیہ ہیں ۔ غالب نشتر معروف بنکار سمجھے جاتے ہیں اور خوشحالی بنک کے سربراہ کے طورپر کام کرتے رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/snai11h2.jpg