پاکستانی طیارہ 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں کیوں گھومتارہا؟

pia-plahsiaashs.jpg

پاکستان کا طیارہ دس منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا، معاملہ کچھ یوں ہے کہ تیز بارش کے دوران لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد بھٹکنے والا پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلو میٹر تک سفر کر کے پاکستان واپس پہنچا۔

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 248 جمعرات 4 مئی کی رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تو تیز بارش ہو رہی تھی،پائلٹ نے 8 بج کر 5 منٹ پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر بوئنگ 777 طیارہ غیر متوازن ہوا اور لینڈ نہ کر سکا۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راؤنڈ پر چلا گیا، اس دوران تیز بارش اور بلندی کم ہونے کی وجہ سے پائلٹ راستہ بھٹک گیا،طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 11 منٹ پر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

بوئنگ 777 طیارہ اس وقت 292 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 13500 فٹ کی بلندی پر تھا،طیارے کے بھارت میں داخل ہونے کے مقام پر امرتسر سے 37 کلو میٹر دور کا چھینہ بدھی چند گاؤں کا علاقہ ہے۔

طیارہ بھارتی پنجاب کے شہر تراں صاحب اور رسول پور سے ہوتے ہوئے 40 کلو میٹر اندر تک نوشہرہ پنوواں سے واپس مڑا،بھارت کی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے کپتان طیارے کو 20 ہزار فٹ کی بلندی پر لے گیا۔

طیارہ 7 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے گاؤں جھگیاں نور محمد کے قریب سے پاکستانی حدود میں واپس داخل ہوا۔پاکستانی پنجاب کے ضلع قصور کے گاؤں دونا مبوکی، چانت، دھپ سری قصور اور گھتی کلانجر سے ہوتے ہوئے پرواز پھر بھارتی حدود میں داخل ہو گئی۔

3منٹ بعد طیارہ رات 8 بج کر 22 منٹ پر بھارتی پنجاب کے گاؤں لکھا سنگھ والا ہتھار سے پھر پاکستانی حدود میں داخل ہوا،اس وقت ہوائی جہاز 23 ہزار فٹ کی بلندی پر 320 کلو میٹر کی رفتار پر تھا۔

پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارہ حجرہ شاہ مقیم اور دیپالپور کے قریب سے ہوتے ہوئے ملتان چلا گیا،یارے نے مجموعی طور پر بھارتی حدود میں 10 منٹ تک 120 کلو میٹر کا سفر کیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شکر ہے کوئی حادثہ نہیں پیش آیا اور تمام مسافر اور جہاز کا عملہ بخیریت اپنے پیاروں کے پاس اپنے گھروں کو پہنچ گئے
Allah Mian Jee: Thank you, and that is from the heart.
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Koi baat nahi.
Ab Paros mein hain to aisa ho jata hai. Hamari Bakriyan bhi chali jati hain us taraf ....
Abhi tak Berlin wali diwaar to bani nahi.
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
Aur banao Airport boarder se 10 KM door. Haramio. Lahore airport City se bahir nikalte kia moat parti thee? Road network bana hota tou Sialkot, Faisalabad Airport ki zarorat ni thee. jahil BAP (Bureaucrats, ARMY and Politician) se yeehe expect kia ja ksata.
 

Back
Top