پاکستانی نژاد مردوں سے متعلق برطانوی وزیرداخلہ کامتنازع بیان

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
swala-mardaha.jpg


پاکستانی نژاد برطانوی مرد ہماری اقدار کو پامال کر رہے ہیں: سویلا بریورمین ۔۔جدید برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی سے ابھرنے والی سب سے متعصب اور خطرناک سیاست دان : مہدی حسن

برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے سکائی نیوز پر بچوں کے ساتھ جنسی استحصال سے نپٹنے کیلئے اقدامات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی مرد برطانوی سماج کےبرخلاف فروسودہ انداز میں خواتین کو انتہائی حقارت سے دیکھتے ہیں۔ سویلا بریورمین نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی مرد ہماری اقدار کو پامال کر رہے ہیں جن کے رویئے برطانوی سماجی روایات سے متصادم ہیں۔

وزیر داخلہ سویلا بریورمین 2020ء کی ہوم آفس رپورٹ سے آگاہ ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ بچوں سے جنسی بدسلوکی کرنے والے زیادہ تر گینگز سفید فام مردوں پر مشتمل ہیں۔ سویلا بریورمین نے ہوم آفس کی رپورٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے رودرہم کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں نابالغ بچیوں اور کم سن لڑکیوں کے جنسی استحصال پر 5 پاکستانی نژاد برطانوی مردوں مجرم قرار پائے تھے۔

سویلا بریورمین نے اپنے بیان میں ڈیم لوئیس کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو جنسی زیادتی سکینڈل سامنے آنے پر برا بھلا کہا گیا تھا۔ وزیر داخلہ کے بیان کو برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے نابالغ بچیوں اور کمسن لڑکیوںو بچوں کیساتھ جنسی بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے اعلان کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی طرف سے جنسی بدسلوکی کے مجرموں کیخلاف کارروائی کے اعلان میں کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا تاثر نہیں تھا لیکن برطانوی وزیر داخلہ کے بیان کے بعد پاکستانی کمیونٹی کو شدید اضطراب اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ متنازع بیان کے بعد سویلا بریورمین پر ان کی جماعت کے علاوہ باہر سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

برطانوی نژاد امریکی سیاسی مبصر مہدی حسن نے سویلا بریورمین کے بیان پر ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: سخت مقابلے اور اپنی قومیت کے باوجود سویلا بریورمین کئی دہائیوں میں جدید برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی سے ابھرنے والی سب سے متعصب اور خطرناک سیاست دان ہو سکتی ہیں۔ وزیر داخلہ نے انتہائی نسل پرستانہ اور بد دیانتی پر مبنی بات کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1642589022114463744
میئر ویسٹ یارکشائر بریبن نے سویلا بریورمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زمین حقائق یہ نہیں ہیں۔ سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا کہ وزیر داخلہ کو بچوں سے جنسی ہراسگی کیسز میں 84 فیصد سفید فارم برطانوی مردوں کے مجرم ہونے بارے پتہ لیکن تنقید ان پر کی جو تعداد میں بہت کم ہیں۔ معروف برطانوی اداکار عادل رے نے کہا 2020ء میں بریورمین اٹارنی جنرل تھیں اور وہ ہوم آفس رپورٹ بارے اچھے سے جانتی ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
What else do you expect from a follower of RSS ideology which says..... everything is wrong about Muslims.
Musalmanoun ney in per 1500 saal hakomat kee hai isleeaye Muslman kaa naam suuntay hee is hindutwa nasal key ghulamoun kay zakham haray ho jaatay hain.
Therefore, no worries.
What is the opinion about their so-called Muslim partners dating with these RSS in London ?
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
What else do you expect from a follower of RSS ideology which says..... everything is wrong about Muslims.
Musalmanoun ney in per 1500 saal hakomat kee hai isleeaye Muslman kaa naam suuntay hee is hindutwa nasal key ghulamoun kay zakham haray ho jaatay hain.
Therefore, no worries.
... bilkul Saheeh, lekin
What else do you expect from a follower of RSS ideology which says..... everything is wrong about Muslims.
Musalmanoun ney in per 1500 saal hakomat kee hai isleeaye Muslman kaa naam suuntay hee is hindutwa nasal key ghulamoun kay zakham haray ho jaatay hain.
Therefore, no worries.
برطانیہ میں agla election Labour Party jeetey gi.
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
She is not very popular in Britain, even among her own party. She was side-lined during Boris's government in the HO. When Rishi brought her back, there was wide spread condemnation on her selection. Everyone knows where she is coming from and her views are very dangerous and antiquated.
On top of it, she is extremely unattractive and vile.
 

Back
Top