چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ، مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں ہے۔
کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں چین، سعودی عرب اور ایران سرگرم ہو گئے ہیں، اور یہ دوست ممالک پاکستان اور بھارت دونوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان بہت مثبت ہے، کیونکہ انہوں نے بھارت کی طرف جھکاؤ ظاہر نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے رہنماؤں کے قریب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے یہ تسلیم کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/HLsfs3jj/mushaid.jpg