
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن ایک ان ٹچ ایبل شخص ہیں،جنہیں کوئی سوال بھی نہیں پوچھ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک صارف نے پاکستان اور بھارت کی اولمپکس ایسوسی ایشنز کی کارکردگی کا ایک چھوٹا سا موازنہ پیش کیا، جس کےمطابق 1978 سے بھارت میں اولمپکس ایسوسی ایشن کے 12 صدور آئے، جبکہ پاکستان میں صرف 2 صدور نے اتنا عرصہ ایسوسی ایشن کی باگ ڈور سنبھالی۔
اس عرصے میں بھارت نے 35 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ پاکستان کے حصے میں صرف 10 میڈلز آئے، بھارت اولمپکس ایسوسی ایشن کی صدر ایک سابقہ ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے 4 ایشین گولڈ میڈلز اور 7 سلور میڈلز جیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1681256432597884928
جبکہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن 2004 سے اس عہدے پر براجمان ہیں اور ان کا کھیلوں یا اولمپکس سے دور دور تک کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
اس موازنے پر مبنی ٹویٹ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شیئر کیا اور کہا کہ یہ شخص مبینہ طور پر اپنی زیادہ تر زندگی امریکہ میں گزارتا ہےاور انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ ایک شرمناک بات ہے کہ ان کے دور میں 2004 سے آج تک پاکستان کی بین الاقوامی اولمپکس میں کارکردگی بری سے بدترین ہوچکی ہے ، مگر ان صاحب سے کوئی سوال بھی نہیں پوچھ سکتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ آخری انٹرنیشنل اولمپکس میں پاکستان کی کارکردگی کے بعد تو انہیں رضاکارانہ طور پر مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12arifnsnsnsns.jpg