پاکستان سٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

16psobrakhsara.jpg

ڈالر کی قدر میں مزید اضافے اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان سٹیٹ آئل کو 14 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) کا گردشی قرضہ آئی پی پیز گیس اور پاور کمپنیوں کی وجہ سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث پاکستان سٹیٹ آئل کا تیل درآمد کرنے کیلئے لیٹر آف کریڈٹ کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔آئی پی پیز گیس اور پاور کمپنیاں نے پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے اربوں روپے ادا کرنے ہیں۔


ذرائع کے مطابق پی ایس او کا مجموعی گردشی قرضہ 613 روپے پر پہنچ چکا ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے پی ایس او کو 388 ارب ادا کرنے ہیں جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ کے ذمہ پی ایس او کے 146 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور حب پاور کمپنی (حبکو) نے بھی پی ایس او کے 30 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔

دوسری طرف سے ڈالر کی قدر میں مزید اضافے اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان سٹیٹ آئل کو 14 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی طرف سے پاکستان سٹیٹ آئل کے 23 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) کی طرف سے حکومت سے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کیلئے حکومت سے 50 ارب روپے طلب کیے گیے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی بچت کے لیے وفاقی حکومت کے زیرانتظام دفاتر اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا ذمہ دار سابقہ حکومتوں کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ توانائی بچت منصوبے کے تحت وفاقی حکومت کے تمام محکمے، اتھارٹیز، وزارتوں اور صوبوں کی ذیلی شاخوں کی عمارتوں کو بھی فوری طور پر شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
انکو لانے والے حرام کے نطفے چور فراڈئے لعنتی بے غیرت کی تشریف پھاڑ کر اس کھرب پتی بنے ہوئے دوٹکے کے حرامی سے وصولی کی جائے