
پاکستان میں ستمبر 2024 میں دہشت گردی کی شرح میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم رواں سال کی تیسری سہہ ماہی میں اموات اور پُرتشدد واقعات میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) اور سنٹر فارریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (سی آر ایس ایس) نے ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے رپورٹس میں تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے جن کے مطابق ستمبر کے دوران دہشت گردی کے حملوں میں 7 فیصد کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں سیکیورٹی کی صورتحال اگست کے مقابلے میں بہتر ہوئی، دہشت گردی کے حملوں میں 7 فیصد کمی اور اموات میں 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،تاہم ایک ماہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ بھی ہوا۔
پی آئی سی ایس ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے مہینے میں دہشت گردوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں 77 حملے کیئ، جس میں 77 افراد ہلاک اور 132 زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 23 عام شہری جبکہ 38 سیکیورٹی اہلکار اور 16 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
ان حملوں میں 78 شہری اور 54 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 34 دہشت گردوں کو ہلاک اور 16 کو گرفتار بھی کیا۔
سی آر ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق، 2024 کی تیسری سہ ماہی میں پُرتشدد واقعات میں 90 فیصد اضافہ ہوا،ستمبر میں مجموعی طور پر 722 افراد ہلاک ہوئے اور328 واقعات میں 615 افراد زخمی ہوئے۔
97فیصد اموات خبرہپختونخوا اور بلوچستان میں ہوئیں، جو ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہے،دہشت گردی کے92 فیصد حملے اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بھی انہی صوبوں میں ہوئے۔
رواں سال کی تیسری سہہ ماہی میں 1534 اموات ریکارڈ کی گئیں، جو 2023 کے اسی عرصے کے دوران 1523 اموات کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pakistanmedehsatgardi.png