پاکستان نےالیکشن کوغیرمنصفانہ قراردینے کی امریکی قراردادکولاعلمی قراردےدیا

1pakistannradamaal.png

پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے منظور کردہ قرار داد پر ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستانی انتخابی عمل سے لاعلمی کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے انتخابی دھاندلی کے دعوؤں سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی قرارداد کی منظوری کے حوالےسے ردعمل دیدیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہر بلوچ نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں منظور کی گئی قرارداد کا پاکستان نے نوٹس لیا ہے، مخصوص افراد کا وقت اور سیاق و سباق دو طرفہ تعلقات سے موافق نہیں ہے، یہ قرارداد پاکستانی انتخابی عمل و سیاسی سوجھ بوجھ سے عاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تعمیری بات چیت اور مشغولیت پر یقین رکھتا ہے، ایسی قراردادیں تعمیری یا بامقصد نہیں ہے، پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمانی جمہوریت اور مجموعی طور پر دنیا کی پانچویں سب سے بڑی جمہوریت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد کے مطابق آئین پر عملداری، انسانی حقوق و قانون کی حکمرانی کی اقدار کا پابند ہے، امید کرتے ہیں کہ امریکی کانگریس باہمی تعاون کی راہوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے فروری 2024 میں ہونے والے انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت یا بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل اور آزادنہ تحقیقات کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے حق میں 368 جبکہ مخالف میں 7 ارکان نے ووٹ دیا ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
The foreign office spokeswoman has been told by the generals to tell lies.Members of US Congress know very well how elections were held in Pakistan.Americans know more about Pakistan than Pakistans.They have their agents all over Pakistan.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان کا دفتر خارجہ امریکی کانگریس کو بیوقوف اور پاکستان کے الیکشن سے لاعلم کہہ رہاہے اور امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کے دفتر خارجہ کے نزدیک گدھے ہیں جو چھہتر سال سے پاکستان کا سسٹم بھی جانتے ہیں اور اسکے سسٹم میں انوالو بھی ہیذن لیکن پاکستان کے دفتر خارجہ اور حکومت اور جرنیلوں کے نزدیک امریکہ کے کانگریس مین لاعلم ہیں بے وقوف ہیں اور جاہل ہیں لیکن ان کے مقابلے میں پاکستانی جرنیل حکومت بہت عقلمند بہت جمہوری بہت آئنی ہیں انکے بارے
ایک ہی لفظ آتا ذہن میں در لعنت
لکھ دی لعنت
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان کا دفتر خارجہ امریکی کانگریس کو بیوقوف اور پاکستان کے الیکشن سے لاعلم کہہ رہاہے اور امریکی کانگریس کے اراکین پاکستان کے دفتر خارجہ کے نزدیک گدھے ہیں جو چھہتر سال سے پاکستان کا سسٹم بھی جانتے ہیں اور اسکے سسٹم میں انوالو بھی ہیذن لیکن پاکستان کے دفتر خارجہ اور حکومت اور جرنیلوں کے نزدیک امریکہ کے کانگریس مین لاعلم ہیں بے وقوف ہیں اور جاہل ہیں لیکن ان کے مقابلے میں پاکستانی جرنیل حکومت بہت عقلمند بہت جمہوری بہت آئنی ہیں انکے بارے
ایک ہی لفظ آتا ذہن میں در لعنت
لکھ دی لعنت
امریکہ پاکستان میں حکومتیں بناتا ہے اور پاکستانی لیڈروں کو قتل بھی کرواتا ہے۔لیاقت علی اور بھٹوکو امریکہ نے ہی قتل کروایا تھا۔پی ٹی آئ کی حکومت کو ہٹانے میں بھی امریکہ کا کردار تھا ۔امریکہ نے باجوا کو اشارہ دے دیا تھا ۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Good One!
who cares what Amreeka thinks ??
Khoja Asif the defence minister cares a lot.He said America is like a ventilator for Pakistan.This is on record.Shobaz bhikari said beggars can’t be choosers.He was alluding to Pakistan’s dependence on America.Leaders of PMLN and PPP over the moon when Imran was removed by Bajwa.Imran never verbally attacked America.All he said was that he will not allow US bases in Pakistan.