پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے وضاحت کیوں مانگی؟

pak-india-talbi2113.jpg


پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی سویلین قیدی کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے وضاحت طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2003 سے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید سویلین قیدی ضیاء مصطفیٰ کے قتل پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے وضاحت طلب کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے اس معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے تحفظ اور حفاظت سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ سویلین قیدی کے قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی بھارتی زیر تسلط جیلوں میں متعدد قیدی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت سے ضیاء مصطفیٰ کے قتل کے واقعے کی فوری شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے گرفتار طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1453607794557349889
گزشتہ روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین طالب علموں کو پاکستان کی جیت کی خوشی میں واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر کالج سے بےدخل اور گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 

Back
Top