پاکستان کی امریکہ کے ہاتھوں شکست پر طنزیہ تبصروں کی بھرمار

sahak1h1.jpg


ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں پانچ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔

کرکٹ کی دنیا میں غیر معروف ٹیم نے ناقابل یقین انداز میں دنیا کی صف اول کی ٹیم کو ہرا کر سنسنی پھیلا دی اور مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

امریکا نے پہلا میچ کینیڈا کے خلاف جیتا تھا۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو پہلے میچ میں شرم ناک شکست نے پاکستان کی مہم کو دھچکا پہنچایا اور اس کا دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

پاکستان شائقین کرکٹ ایک طرف تو پاکستانی ٹیم پر برہم ہیں تو دوسری طرف قومی ٹیم کو طنز اور تنقید کانشانہ بنارہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

رانا عمران نے تبصرہ کیا کہ امریکہ کا اگلے راؤنڈ میں پہنچنا کرکٹ کی بہتری اور کرکٹ کی مارکیٹ گروتھ کے لیے بہت ضروری کے۔ دنیا پاکستان کی قربانیوں کو سراہے۔
https://twitter.com/x/status/1798781344727879748
صدف نوید نے کہا کہ کرکٹ کی 180 سالہ تاریخ کی شاید یہ بدترین شکست ہو۔ ایک ایسے ملک سے ہارے جن کی %99 عوام کو کرکٹ کا پتہ بھی نہیں۔ جہاں کوئی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں، اور انہوں نے دنیا بھر سے کھلاڑی اکٹھے کر کے ٹیم بنائی ہوئی ہے
https://twitter.com/x/status/1798883139156054275
موسیٰ ورک نے ری ایکشن دیا کہ کرکٹ ٹیم کے ہارنۓ پر سوشل میڈیا والے گالیاں دے رہے ہیں اظہر مشوانی کا کوئی رشتہ دار رہ گیا ہے تو اسے بھی اٹھا لیں۔
https://twitter.com/x/status/1798816542643392518
مرزااقبال بیگ نے ردعمل دیا کہ امریکہ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ تیم پر تنقید نہ کی جاۓ تو کیا اس کی تعریف کی جاۓ، وہاب ریاض جیسے کرکٹر جب پاکستان کرکٹ کو چلا رہے ہوں تو یہ ہی نتیجہ آتا ہے۔ آج پاکستان کرکٹ کا سیاہ ترین دن ہے جب کرکٹ کی دنیا میں نو وارد امریکہ نے پاکستان جیسی ٹیم کو ہرا دیا۔ اس شکست کی ذمے داری کون قبول کرے گا ؟ کیا ابرار احمد ایک سیاح کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ گئے ہوۓ ہیں ؟ ٹیم کے انتخاب میں دوستی یاری کو کیوں ترجیح دی جا رہی ہے ؟
https://twitter.com/x/status/1798819665155633244
رضوان غلزئی نے تبصرہ کیا کہ سابق کرکٹر رمیز راجہ کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کا موازنہ کریں۔ پھر کسی کا دوست نجم سیٹھی، کسی کا دوست ذکاء اشرف اور کسی کا دوست محسن نقوی آ گیا۔ دوستیاں نبھاتے نبھاتے ہر شعبے کی طرح کرکٹ بھی تباہ کردی۔ بدبخت پھر بھی چین ہی چین لکھ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1798813196025041111
زبیرعلی خان نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اس حالت کا ذمہ داری یہ دو اشخاص ہیں۔۔۔ ایک تو کرکٹ بورڈ کو وہاب ریاض کے حوالے کیا ہوا اور دوسرا سیلیکشن میں بھی چئیرمین خود مداخلت کرتے ہیں !!! میرٹ کا قتل عام آپ کو کبھی بھی بڑے ٹورنامنٹس نہیں جتوا سکتا
https://twitter.com/x/status/1798796798896619915
صدیق جان نے کہا کہ کل رات بہت جلدی سو گیا تھا ،ہم امریکہ سے میچ ہار گئے ہیں ؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1798850560373747776
لوجیکل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب ہمیں ہر بار پاکستانی ٹیم کی ہار پر اپ سیٹ اپ سیٹ کی گردان چھوڑ دینی چاہیے اب ہم ائیر لینڈ زمبابوے بنگلہ دیش وغیرہ کے لیول کی ٹیم ہی ہیں
https://twitter.com/x/status/1798839240153014484
جنید سلیم کا کہنا تھا کہ کھیل سے سیاست تک ، معیشت سے روزگار تک ، کوئی نحوست سی نحوست ہے ۔ حل صرف ایک ہے ، جس کو ابھی "نکالنا" نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی قوم اس شکست پہ افسردہ ہے
https://twitter.com/x/status/1798804979626496447
مہر شرافت نے ردعمل دیا کہ جس ملک میں کرکٹ ٹیم کے چیئرمین کی تعیناتی،جھوٹے مقدمے بنانے،چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور ظلم و جبر کے سب ریکارڈز توڑنے پر ہوئی ہو اس ملک کی کرکٹ ٹیم کا یہی حال ہوتا ہے
https://twitter.com/x/status/1798808884036976969
سدرہ کنول نے طنز کیا کہ جب امریکہ والوں کو پتہ چلا کہ انکی ایک کرکٹ ٹیم بھی ہے اور اسنے پاکستان کو ہرا بھی دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1798812280987017574
شاکراعوان نے طنز کیا کہ پاکستان کی ٹیم کو، ورلڈ کپ کے آخری میچ تک کچھ ناں کہا جائے، تنقید ناں کی جائے،،مورال بلند کریں،،محسن نقوی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا ورلڈ،کپ شروع ہونے سے پہلے قوم سے کی گئی درخواست
https://twitter.com/x/status/1798905632579568097 https://twitter.com/x/status/1798806653938323741 https://twitter.com/x/status/1798805260133146629 https://twitter.com/x/status/1798941849920622825 https://twitter.com/x/status/1799005485531791450
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ٹیم کی تربیت پی ایم اے کاکول میں ڈفر برگیڈیئر کی زیر نگرانی ہو اور وہ بے عزت ہو کر نہ ہارے؟ یہ ہو نہیں سکتا . ہر طرف کمپنی کی نحوست ہی نحوست ہے . ملک کے اندر بھی اور ملک سے باہر بھی
 

cestmoi ✅️

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستانی ٹیم ایک ٹیم نہیں ہے یہ 11 مسخرے ہیں ، کھا لیا پی لیا سلفیاں لے لی اور دو چار جگتیں مار کر سو گئے