
وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کے قوانین میں اہم ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے ملک میں کم از کم پانچ سال قیام کو شہریت کے حصول کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں ملک میں شہریت اور پاسپورٹ سے متعلق قوانین میں تبدیلیاں زیر غور آئیں۔
اجلاس کے دوران کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے والے افراد کے پاسپورٹ ضبط کیے جائیں گے اور ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ یہ اقدام قومی وقار کو تحفظ دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شہریت کے لیے پاکستان میں قیام کی مدت کے حوالے سے واضح قانون متعارف کرایا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پاکستان میں بطور مہاجر یا سفارت کار قیام کی مدت شہریت کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔ یہ ترامیم خصوصاً ان افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادیوں کے قانونی اثرات کے تناظر میں کی گئی ہیں، جن کے حوالے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13pakistanationalisrt.png