Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
پتوکی: گھر میں اے سی پھٹنے سے چار افراد ہسپتال پہنچ گئے، گھر کی دیواریں بھی گرگئیں۔ دھماکہ ایک کلومیٹر تک سنا گیا۔ سنیے متعلقہ فیملی کے لوگوں کی گفتگو
پنجاب کے شہر پتوکی میں گھر میں اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ پتوکی کے علاقے پرانی منڈی میں پیش آیا جہاں گھر میں اے سی کا کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار گرگئی اور آگ بھڑک اٹھی جبکہ حادثے میں 4 بچے جهلس کر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کمپریسر پھٹنے سے گھر میں اچھا خاصا نقصان ہوا ہے اور گھر میں جہیز کا سامان اور متعدد ہوم اپلائنسز بھی جل کر رکھ ہوگئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/rRnsJ3z.jpeg