پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے میں اظہار دلچسپی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
GbTETEobwAEzT5n

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) کی نجکاری کے عمل میں باضابطہ طور پر اپنی دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت پی آئی اے کو سستے داموں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کے ساتھ بھاری کمیشن کا کھیل بھی شامل ہے۔

https://twitter.com/x/status/1852321181640352227

ایسے حالات میں خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس قومی اثاثے کو 10 ارب روپے کی موجودہ بولی سے بھی زیادہ قیمت پر خریدنے کے لیے تیار ہے تاکہ اس ایئرلائن کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے -

خیبرپختونخوا حکومت اس اہم قومی اثاثے کے تحفظ اور اس کے وقار کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے لیے قومی مفادات سب سے مقدم ہیں، اور ہم اپنی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور عزم رکھتے ہیں۔
 

Back
Top