
ن لیگ، پیپلزپارٹی و اے این پی کے درمیان خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں ناکام
خیبر پختونخوا میں پی ڈی ایم میں شامل 4 جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کےپی کے میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں مگر یہ ساری ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں۔
اس حوالے سے ن لیگ خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ جے یو آئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ نشستوں کا مطالبہ کررہی تھی، اس کے ساتھ ساتھ اے این پی کے امیدوار کسی بھی حلقے سےدستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ہر پارٹی کا امیدوار یہ سمجھتا ہے کہ وہ جیت رہا ہے اس لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن نہیں ہے۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام ف عبدالجلیل جان کے مطابق خیبر پختونخوا میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا ہے، صرف ضلع دیر میں ایک سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دیگر پارٹیوں کے امیدوار ہمارےمضبوط حلقوں سے انتخابات لڑنے کے خواہش مند ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pdmh1i1h345.jpg