
پنجاب بھر میں پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس سسٹم لانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں،آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب جنرل سہیل اختر سکھیرا نے اعلان کیا کہ راولپنڈی میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو پنجاب کے دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کا اگلا مرحلہ فیصل آباد میں ہوگا،جس کا مقصد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی تمام تر سہولیات ایک ساتھ فراہم کرنا ہے،جو شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں اب صرف اپنے شناختی کارڈ ساتھ لانے ہوں گے جس کے بعد انہیں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے پیپر لیس ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1443842619495362588
ڈی آئی جی سکھیرا نے واضح کیا کہ درخواست دہندگان کو لائسنس کے حصول کیلئے پرانے طریقہ کار پر عمل نہیں کرنا ہوگا،پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر نہیں بن سکتے۔
ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئےبائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے،لرننگ، میڈیکل، لائسنس کے ٹیسٹ مراحل میں بائیو میٹرک تصدیق ہو گی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/7pfxK5M/3.jpg