پنجاب حکومت عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، بیرسٹر سیف

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1913124181342065017
عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے،مریم نواز اتنا ظلم کرے کہ کل خود بھی برداشت کرسکےپنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے, مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کا مذاق اڑارہے ہیں، عدلیہ 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑ کر آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے،

عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے، ملاقات کے بجائے عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ دینا عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل اسے خود برداشت بھی کر سکیں،حواس باختہ حکومت عمران خان کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہے۔
 

Back
Top