پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کردیا

taxfh11i1h2.jpg

گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ، 1000 سی سی تک کی گاڑی کے ٹرانسفر پر دوبارہ پورا ٹیکس عائد

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے حوالے سے نیا قانون متعارف کروادیا ہے، موجودہ بجٹ کے فنانس بل میں سالانہ ٹوکن ٹیکس کا سسٹم یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کردیاہے اور ساتھ ہی ایک ہزار سی سی تک کی گاڑی کی ملکی ٹرانسفر ہونے پر گاڑی خریدنے والے صارف کو دوبارہ سے پورا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

فنانس بل کے مطابق حکومت نے سالانہ ٹوکن ٹیکس کو اب گاڑی کی انجن کیپسٹی( سی سی) کے بجائے انوائس ویلیو کے حساب سے کیلکولیٹ کی جائے گی، ٹوکن ٹیکس ایک ہزار سی سی سے 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر انوائس ریٹ کا 2 فیصد جبکہ 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد ہوگا۔

ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کا لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس پہلے 15 ہزار تھا جسے اب بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

گاڑی کی خرید وفروخت کے موقع پر ایک ہزار سی سی تک کے نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹیکس ادا کرنا ہوگا،اس گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر پر 10 سال کے عرصے تک نئے مالک کو لائف ٹائم ٹوکن ادا کرنے میں 10 فیصد سالانہ رعایت ہوگی، تاہم 10 سال بعد ملکیت ٹرانسفر پر لائف ٹائم ٹوکن عائد نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1807464783496573107
 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اب لوٹ مار میں جرنیلوں کاسٹیک زیادہ ہوگیا ہے اس لئے یہ سارے نئے ٹیکس نئی مہنگائی جرنیلی حصے کی ہے پرانے جر نیل کم لوٹ مار میں گزارہ کرتے تھے نئے والے لوٹ مار کا ریٹ بڑھا کر اپنا حصہ وصول کرتے ہیں